Urdu book · دین و شریعت

تالیف قلب

Urdu book, p. 186

By Maulana Wahiduddin Khan

اصل یہ ہے کہ تالیفِ قلب کوئی عطیہ بانٹنے کا عمل نہیں۔ یہ دعوت کی حکمتوں میں سے ایک حکمت ہے۔ سچا اور دردمند داعی جب کچھ لوگوں کی خیر خواہی کے جذبہ کے تحت ان کے درمیان دعوت کا عمل جاری کرتا ہے تو اس کے تجربات خود اس کو بتا دیتے ہیں کہ کس موقع پر کس قسم کی تالیفِ قلب کی ضرورت ہے۔ اس معاملہ میں سب سے بڑا رہنما خود داعی کا اپنا جذبہ اور اپنا تجربہ ہے۔ جو طریقہ بھی مدعو کے دل کو نرم کرنے والا ہو اس کو حسب ضرورت استعمال کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ تالیفِ قلب کے معاملہ میں براہِ راست تالیف کے مقابلہ میں بالواسطہ تالیف کا طریقہ زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ بار بار کے تجربات اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ بالواسطہ تالیفِ قلب ہر ایک کے ساتھ کی جاسکتی ہے، جب کہ براہِ راست تالیف ہر ایک کے ساتھ کرنا ممکن نہیں۔ ریات سے ان کے اب اب نہایت باریک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page