خشیت انسانی کے دور کا خاتمہ
Urdu book, p. 199
By Maulana Wahiduddin Khan
خشیت انسانی کے دور کا خاتمہ قرآن کی سورہ نمبر ۵ میں وہ آیت ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے آخری دور میں اتری۔ اس آیت میں ایک اہم تاریخی اعلان کیا گیا۔ وہ اعلان یہ تھا کہ اب اہل توحید کے لئے خشیت انسانی کا دور ختم ہو گیا۔ اسلام کے بعد توحید کی تاریخ اب خشیت خداوندی کے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: ”آج انکار کرنے والے تمہارے دین کی طرف سے مایوس ہو گئے۔ پس تم ان سے نہ ڈرو، اور تم مجھ سے ڈرو۔ آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے کامل کر دیا اور تمہارے اوپر اپنی نعمت تمام کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند کر لیا“ (المائدہ ۳) اصل یہ ہے کہ توحید کی تحریک کا ایک دور اسلام پر ختم ہوتا ہے اور اس تحریک کا دوسرا دور اسلام سے شروع ہوتا ہے۔ اسلام سے پہلے جو دور گزرا ہے اس میں مسلسل طور پر توحید کی تحریک خشیت انسانی کے مسئلہ سے دوچار رہی۔ قرآن کی سورہ البروج میں اسی قدیم ناموافق دور کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور سورہ البقرہ میں اسی ناموافق صورت حال سے نجات کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی ہے (البقرہ ۲۸۶)۔ اسی قدیم ناموافق صورت حال کو قرآن میں فتنہ کہا گیا ہے، اور حکم دیا گیا ہے کہ اہل فتنہ سے لڑو تا کہ فتنہ کی حالت ختم ہو جائے اور دین سب اللہ کے لئے ہو جائے (الانفال ۳۹)۔ فتنہ کے معنی آزمائش یا رد کرنے کے ہیں۔ عربی میں کہا جاتا ہے کہ فتن فلاناً عن رایہ۔ ”اس نے فلاں شخص کو اس کی رائے سے روک دیا۔“ یہاں فتنہ سے مراد وہ غیر فطری حالت ہے جو اللہ کی تخلیقی اسکیم کے خلاف اہل باطل نے دنیا میں قائم کر رکھی تھی۔ اس قدیم دور میں وہ فطری حالت ختم ہو گئی تھی جو اللہ کو اپنی اس دنیا کے لئے مطلوب ہے۔ یعنی لوگوں کے لئے آزادانہ طور پر یہ موقع ہونا کہ وہ جس چیز کو حق

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader