Urdu book · دین و شریعت

آئینۂ ملت

Urdu book, p. 269

By Maulana Wahiduddin Khan

سے پہچانے۔ اور دوسرے وہ جو سچائی کو اپنے گروہ کی نسبت سے پہچانے۔ خدا کے نزدیک پہلا گروہ ہدایت پر ہے اور دوسرا گروہ ضلالت پر۔ خدا کو سچائی کی نسبت سے پہچانے والے وہ لوگ ہیں جو حق کو ماننے کے لئے صرف اس بات کو کافی سمجھیں کہ اس کے حق میں خدا کی دلیل موجود ہو۔ خدا کی دلیل سامنے آنے کے بعد اس کا اعتراف کرنے کے لئے انہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہ ہو۔ اس کے برعکس حال ان لوگوں کا ہوتا ہے جو سچائی کو صرف اپنے گروہ کی نسبت سے پہچانتے ہوں۔ ان کے نزدیک حق صرف وہ ہوتا ہے جو ان کے گروہی مسلک کے مطابق ہو، جس کے حق میں ان کے گروہی بزرگوں کا قول موجود ہو، جس کی تائید ان کی گروہی کتابوں سے ہو رہی ہو۔ جس چیز کے حق میں یہ گروہی شہادتیں نہ پائی جائیں اس کی حقانیت پر یقین کرنا ان کے لئے ممکن نہیں ہوتا، خواہ اس کے حق میں کتنی ہی زیادہ خدائی دلیلیں دے دی گئی ہوں۔ ان دونوں جماعتوں میں پہلی جماعت خدا پرست ہے اور دوسری جماعت گروہ پرست، خواہ وہ بطور خود اپنے آپ کو خدا پرست کیوں نہ بتا رہی ہو۔ ناحق مال کھانا قرآن کی سورہ نمبر ۲ میں ایک حکم اس طرح آیا ہے ۔ اور تم آپس میں ایک دوسرے کے مال کو ناحق طور پر نہ کھاؤ اور اپنے مال کے مقدمہ کو اس لئے حاکموں کے پاس نہ لے جاؤ تاکہ تم دوسروں کے مال کا کوئی حصہ باطل طریقہ سے کھا جاؤ۔ حالاں کہ تم اس کو جانتے ہو (البقره (۱۸۸)۔ نزول قرآن کے زمانہ میں مدینہ کے بعض مسلمانوں سے ایک کمزوری ظاہر ہوئی۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page