Urdu book · دین و شریعت
اسلامی خلافت
Urdu book, p. 335
By Maulana Wahiduddin Khan
حال قائم ہو جائے جب کہ انسان خود اپنے فیصلے سے اللہ کے دین کو اختیار کر سکے ، اور جب وہ اللہ کے دین کو اختیار کرے تو اس کو کوئی روکنے والا موجود نہ ہو۔ ابتدائے اسلام میں رسول اور اصحاب رسول کے ذریعہ وہ انقلاب لایا گیا جس کے بعد تاریخ میں ایک نیا عمل (process) جاری ہوا۔ یہ مذہبی آزادی کو ایک مسلم انسانی حق بنانے کا عمل تھا۔ موجودہ زمانہ میں مذہبی آزادی کا یہ حق مکمل طور پر ایک مسلم انسانی حق بن چکا ہے۔ اب اہل اسلام کا کام یہ ہے کہ وہ مذہب کی اس کامل آزادی کے حق کو استعمال کرتے ہوئے تعمیر اور دعوت کے میدان میں پر امن جدوجہد کریں ، نہ یہ کہ خود ساختہ عنوان کے تحت از سر نو جنگ و قتال کا سلسلہ شروع کر دیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader