Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 397

By Maulana Wahiduddin Khan

کی طرح لوگوں کو افغانی سرحد کی طرف روانہ کر دیا۔ ہزاروں لوگ بالکل برباد ہو کر رہ گئے۔ قرآن کے نزول کی ابتدا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے اکتالیسویں سال، ۱۷ رمضان کی رات سے ہوئی۔ اور اس کی انتہا آپ کی پیدائش کے ۶۳ ویں سال اور ہجرت کے دسویں سال ۹ ذوالحجہ کو یعنی حج کے روز ہوئی۔ قرآن کی سورتوں کی کل تعداد ۱۱۴ ہے۔ آیات کی مجموعی تعداد ۶۳۲۲ ہے۔ اس تعداد میں سے وہ آیات جن میں شرعی اور قانونی احکام بیان کئے گئے ہیں، صرف پانچ سو ہے۔ ۳۱ دسمبر ۱۹۸۳ء نازی ازم اور فاشزم شخصی نظامات ہیں۔ ان کا اور اسی طرح ہردو کیٹرانہ نظام کا خلاصہ یہ ہے کہ تم وہ کرو جس کا میں تم کو حکم دیتا ہوں، اور میں وہی کروں گا جو تمہارے لئے بہتر ہوگا : You do what I tell you, and I do what is good for you. شخصی نظام مذکورہ روش کے لئے بدنام ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اس معاملہ میں شخصی نظام اور جمہوری نظام میں اس کے سوا کوئی فرق نہیں کہ ایک بے پردہ آمریت ہے اور دوسرے کے اوپر بظاہر عوامی جمہوریت کا پردہ ڈال دیا گیا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page