Urdu book · ڈائری

ڈائری

Urdu book, p. 396

By Maulana Wahiduddin Khan

لینن کے زیر قیادت روس میں ۱۹۱۷ میں اشتراک کی انقلاب آیا اور دنیوی جنت کی تعمیر عملاً شروع ہوگئی۔ مگر ۱۹۵۶ میں روس کے وزیر اعظم خروشوف نے کمیونسٹ پارٹی کی بیسویں کانگریس میں جو انکشافات کئے، اس سے معلوم ہوا کہ روس میں اتنے دنوں سے صرف جہنم کی تعمیر ہورہی تھی_____ حقیقت یہ ہے کہ زمین پر جنت کی تعمیر وہی لوگ کرتے ہیں جو آسمان میں جنت کی تعمیر کرنے والے ہوں۔ ۲۸ دسمبر ۱۹۸۳ ۱۹۱۱ ء تک بے پردگی دہلی والوں کے نزدیک اتنی معیوب تھی کہ ۱۹۱۱ میں مولانا محمد علی دلی میں آکر رہے اور ان کے ساتھ بیگم محمد علی برقعہ پہن کر اور منہ چھپائے تا نگہ میں سے نکلیں تو دلی والوں نے ناک بھوں چڑھائی کہ تا نگہ پر پردہ کیوں نہیں لپٹایا گیا (میرے زمانہ کی دلی، ازلا واحدی) یہ بلا شبہ غلو تھا۔ اور غلو ہمیشہ الٹا نتیجہ پیدا کرتا ہے۔ ۱۹۱۱ اور آج کے فرق کی صورت میں یہ الٹا نتیجہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ۲۹ دسمبر ۱۹۸۳ ۱۹۲۱ میں ہندوستان میں خلافت تحریک کا زور تھا۔ مسلم قائدین نے فتویٰ دیا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں پر ہجرت لازم ہو گئی ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ ہندوستان سے ہجرت کر کے افغانستان پہنچیں۔ وہاں افغانیوں کو ساتھ لے کر دوبارہ ہندوستان کے انگریزوں پر حملہ کریں اور اس کو آزاد کرائیں۔ خطیبوں اور شعاروں نے نہایت جوشیلے انداز میں مسلمانوں کو اکسانا شروع کیا۔ ہر طرف یہ نغمہ سنائی دینے لگا: چلو مسلمانوں سوئے کابل امیر صاحب بلا رہے ہیں اس قسم کی جذباتی باتوں سے متاثر ہو کر تقریباً ۱۸ ہزار ہندوستانی مسلمان ہندوستان سے ہجرت کر کے افغانستان پہنچے۔ ہندوستان میں انھوں نے اپنا سب کچھ لٹ آکر سفر کیا تھا۔ مگر جب وہ افغانستان پہنچے تو پھر انھیں وہاں سے واپس آنا پڑا۔ کیوں کہ "امیر صاحب " نے انھیں بلایا ہی نہیں تھا۔ اولاً تو ہجرت کا فتویٰ ہی سراسر لغو تھا۔ دوسرے ان قائدین نے مزید مجرمانہ حماقت یہ کی کہ امیر افغانستان سے گفت و شنید کرنے اور اس سے باقاعدہ اجازت لینے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ بس بھیٹر بکری

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page