آغازِ کلام
Urdu book, p. 439
By Maulana Wahiduddin Khan
خدا کی نسبت سے انسان کے اندر سب سے زیادہ جو کیفیت مطلوب ہے وہ شکر ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آدمی حمد وشکر کے الفاظ بار بار اپنی زبان سے دہراتا رہے۔ اس قسم کا کوئی فعل صرف الفاظ کی تکرار ہے نہ کہ کیفی معنوں میں جذبہ شکر کا پیدا ہونا۔ حقیقت یہ ہے کہ شکر کا سر چشمہ علم ہے۔ آدمی جب اپنے اندر اور اپنے باہر کی دنیا کو اس اعتبار سے دریافت کرے کہ وہ قدرت خداوندی کا ظہور ہے۔ جب وہ چیزوں کو خدا کے عطیات اور انعامات کی روپ میں جان لے تو اس کے بعد اس کے سینہ کے اندر جو اتھاہ جذبہ اعتراف پیدا ہوتا ہے، اسی کا نام شکر ہے۔ کسی شکر کرنے والے کے اندر شکر کا جذبہ صرف ان چیزوں پر پیدا نہیں ہوتا جو اس کو ذاتی طور پر ملی ہوئی ہوں۔ بلکہ عالمی سطح پر انسانیت عامہ کو جو کچھ ملا ہوا ہے ان سب کو دیکھ کر وہ شکر کے جذبہ سے سرشار ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک چیز جو بظاہر اپنی کوشش سے ملی ہو اس کو بھی وہ سرتاسر عطیہ الہیٰ کے خانہ میں ڈال دیتا ہے، کیوں کہ آخری سبب کے طور پر یہ خدا ہی تھا جس نے اس یافت کو اس کے لیے ممکن بنایا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader