آغازِ کلام
Urdu book, p. 438
By Maulana Wahiduddin Khan
فنکشنل انار کی (a functioning anarchy) ہے۔ گوتم ادھیکاری نے پوچھا کہ کیا اب بھی آپ کا خیال یہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہاں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ انڈیا میں لڑائی جھگڑے بطور معمول جاری رہیں گے ؛ I take conflict to be normal in India. انڈیا واحد ملک ہے جہاں اب بھی شرک زندہ حالت میں موجود ہے۔ یہ ہندو مذہب ہے۔ انڈیا کے سدھار کی واحد شرط یہ ہے کہ وہ اپنے مشرکانہ مذہب کو چھوڑ دے۔ جب تک انڈیا میں مشرکانہ مذہب باقی رہے گا، اس کا سدھار نہیں ہو سکتا۔ ہندو مذہب کو چھوڑنے کے بعد انڈیا کے لئے دو choice ہیں۔ ایک یہ کہ وہ پوری طرح مغربی سیکولرزم کو اختیار کرلے۔ دوسرا choice یہ ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر اسلام قبول کرلے۔ ان کے سوا کوئی تیسرا چوائس انڈیا کے لئے نہیں۔ ۳۱ دسمبر ۱۹۹۰ انڈیا ٹوڈے (۳۱ دسمبر ۱۹۹۰) میں دو صفحہ کا ایک رنگین چھپا ہوا اشتہار ہے۔ اس کے اوپر موٹر کار کی ایک خوبصورت تصویر ہے۔ اس کے نیچے جو اشتہار درج ہے، اس کی ایک لائن یہ ہے کہ مشینی حرکت، بلاشبہ انسان کی ایک عظیم ایجاد ہے : Powered motion. Undoubtedly one of man's greatest inventions. موٹر کار یا دوسری مشینی چیزوں کو ایجاد (invention) کہنا بنیادی طور پر غلط ہے۔ یہ چیزیں در حقیقت دریافت (discovery) ہیں نہ کہ ایجاد۔ فطرت میں بے شمار طاقتیں چھپی ہوئی ہیں۔ ان میں سے کچھ چیزوں کو دریافت کر کے انسان انھیں استعمال کر رہا ہے۔ انسان ان چیزوں کا موحد نہیں، وہ ان کا دریافت کنندہ ہے۔ یہ محض لفظی فرق کی بات نہیں۔ یہ حقیقت کے فرق کی بات ہے۔ کیوں کہ "ایجاد" کے لفظ سے انسانی عظمت کا تصور ابھرتا ہے۔ جب کہ 'دریافت' کے لفظ سے خدا کی عظمت ابھر کر سامنے آتی ہے۔ ایجاد کا لفظ بولنے سے فخر اور تکبر کا مزاج بنتا ہے، جب کہ دریافت کا لفظ بولنا آدمی کے اندر شکر اور تواضع کا مزاج پیدا کرتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader