Urdu book · ڈائری 1991-1992

ڈائری 1991-1992

Urdu book, p. 180

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ مسلمانوں کے بارہ میں میرے تجربات اتنے تلخ اور اتنے شدید ہیں کہ بے قراری کے ساتھ میری زبان سے نکلا : خدایا، گھاس کا پڑوس مجھے منظور ہے۔ مگر مسلمانوں کا پڑوس مجھے منظور نہیں۔ ۳۱ دسمبر ۱۹۹۱ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی جس تحریر کو پڑھئے یا جس تقریر کو سنئے ۔ ان سب کا خلاصہ صرف دو نکلتا ہے ــــــــ اپنے بارہ میں فخر کا ذہن ، اور دوسروں کے بارہ میں نفرت کا ذہن ۔ یہ دونوں ہی باتیں سراسر غیر اسلامی ہیں۔ صحیح یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر اپنے بارہ میں تواضع کا ذہن اور دوسروں کے بارہ میں خیر خواہی کا ذہن پیدا کیا جائے ۔ مگر موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا پیدا کردہ لٹر پہران دونوں ہی اسپرٹ سے خالی ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page