Urdu book · ڈائری 1991-1992
ڈائری 1991-1992
Urdu book, p. 351
By Maulana Wahiduddin Khan
۱۹۳۰ء کے بعد جب جواہر لال نہرو کی زندگی کا نیا دور شروع ہوا تو ان کی کتاب زندگی کا اگلا باب کھل چکا تھا۔ مگر یہ بھی ان کی کتاب زندگی کا آخری باب نہ تھا ہر آدمی کی زندگی کی کتاب کا آخری باب وہ ہے جو اس کی موت کے بعد شروع ہوتا ہے۔ ہر آدمی کی زندگی کی حقیقی کامیابی یا حقیقی ناکامی کا فیصلہ اس آخری دور حیات میں ہوگا ، اس حقیقت کو جاننے کا نام جاننا ہے اور اس کو نہ جاننے کا نام نہ جاننا ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader