Urdu book · دعا و ذکر کی حقیقت اور اسم اعظم

خدا کی کائنات میں غور وفکر سب سے بڑی عبادت ہے

Urdu book, p. 11

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کی کائنات میں غور وفکر سب سے بڑی عبادت ہے حدیث میں آیا ہے کہ ایک گھڑی کا سوچنا ستر برس کی عبادت سے افضل ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص تنہائی میں اللہ کو یاد کرے وہ ایسا ہے جیسا اکیلا کفار کے مقابلہ میں چل دیا ہو۔ ایک حدیث کے مطابق سات آدمی وہ ہیں جن کو اللہ اس دن اپنے سایہ کے نیچے جگہ دے گا جب کہ اس کے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔ ان میں سے ایک وہ ہے جو اللہ کو تنہائی میں یاد کرے اور اس کی آنکھ سے آنسو بہہ پڑیں ۔ ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ عقل والے لوگ کہاں ہیں ۔ لوگ پوچھیں گے ، عقل والے کون ہیں۔ جواب دیا جائے گا ، وہ لوگ جو اللہ کو کھڑے بیٹھے اور لیٹے یاد کرتے رہے اور آسمان اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے رہے اور کہے اٹھتے تھے خدایا تو نے ان کو عبث پیدا نہیں کیا۔ تو پاک ہے۔ پس ہم کو جہنم کے عذاب سے بچا۔ ابن ابی الدنیا نے ایک مرسل روایت نقل کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار صحابہ کی جماعت کے پاس آئے۔ وہ لوگ چپ چاپ بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے فرمایا، کیا سوچ رہے ہو۔ انہوں نے جواب دیا، اللہ کی مخلوقات میں غور کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا۔ ہاں اللہ کی ذات میں غور نہ کرو نہ اللہ کی مخلوقات میں غور کیا کرو۔ ابو ہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص چھت پر لیٹا ہوا آسمان اور ستاروں کو دیکھ رہا تھا۔ اس پر خدا کی عظمت کا تاثر قائم ہوا اور بولا: ’’خدا کی قسم مجھے یقین ہے کہ تمہارا پیدا کرنے والا کوئی ضرور ہے، اے اللہ تو مجھے بخش دے‘‘۔ خدا کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہوئی اور وہ بخش دیا گیا۔ عبداللہ بن عباس کہتے ہیں، ایک ساعت کا غور تمام رات

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page