Urdu book · دعا و ذکر کی حقیقت اور اسم اعظم

تو بہ نے طاقت ور بنا دیا

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

تو بہ نے طاقت ور بنا دیا قرآن میں بتایا گیا ہے کہ جادو گر جب فرعون کے پاس جمع ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا: اگر ہم موسیٰ کے مقابلہ میں غالب رہے تو ہم کو اس کا انعام تو ضرور ملے گا۔ فرعون نے کہا ہاں۔ اس کے بعد جادوگروں نے اپنی رسیاں اور لکڑیاں پھینکیں جو دیکھنے والوں کو رینگتے ہوئے سانپ کی مانند نظر آنے لگیں۔ اب حضرت موسیٰ نے اپنا عصاڈالا۔ آپ کا عصا اژدھا بن کر گھوما تو اس کا اثر یہ ہوا کہ جادوگروں کی ہر لکڑی لکڑی اور ہر رسی رسی ہو کر رہ گئی۔ جادوگر سمجھ گئے کہ موسیٰ نے جو چیز دکھائی ہے وہ جادو نہیں بلکہ خدائی معجزہ ہے۔ ان کا سینہ حق کے لئے کھل گیا۔ اور انہوں نے اسی وقت ایمان قبول کر لیا۔ فرعون غضب ناک ہو کر بولا : ہم لوگ موسیٰ کے مومن بن گئے قبل اس کے کہ میں ہم کو اس کی اجازت دوں۔ یہ تم لوگوں کی خفیہ سازش ہے۔ میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹاؤں گا اور پھر تم سب لوگوں کو سولی پر چڑھا دوں گا (اعراف)...... جادوگروں نے جواب دیا: اس ذات کی قسم جس نے ہم کو پیدا کیا ہے یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ خدا کی روشن نشانیوں کے مقابلہ میں ہم تم کو ترجیح دیں۔ تم جو کچھ کرنا چاہو کر لو۔ تم صرف اسی دنیا کی زندگی کا فیصلہ کر سکتے ہو اور اللہ زیادہ اچھا ہے اور وہ باقی رہنے والا ہے (طہٰ) وہی جادوگر جو ابھی فرعون کے سامنے خوشامد کی باتیں کر رہے تھے اور اس کے انعام اور اعزاز کے طالب تھے وہی تھوڑی دیر بعد اتنے دلیر اور بلند حوصلہ ہو گئے کہ فرعون کی انہیں کوئی پروا نہ رہی۔ حتیٰ کہ فرعون کی طرف سے سخت ترین سزا کی دھمکی بھی انہیں مرعوب نہ کر سکی۔ وہ کیا چیز تھی جس نے جادوگروں کو اچانک پستی سے بلندی اور بزدلی سے بہادری تک

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page