دعا و ذکر کی حقیقت اور اسم اعظم
Urdu book, p. 7
By Maulana Wahiduddin Khan
دریافت کیا تو ان کی زبان سے نکلا : " بڑی تھرلنگ نیوز آرہی ہے " میں نے سوچا کہ انسان زمین سے سفر کر کے آسمان تک پہنچ گیا تو اس خبر کو سن کر لوگوں کے اندر Thrill پیدا ہورہا ہے ۔ مگر زمین اور چاند کو دیکھ کر اور ان کے درمیان حیرت انگیز نظام کا مشاہدہ کر کے آدمی کے اندر تھرل پیدا نہیں ہوتا۔ انسانی واقعات پر تھرل مگر خدائی واقعات پر کوئی تھرل نہیں ۔ انسانی کرشمہ کو دیکھ کر کری ایٹر کی زبان سے جو جملہ نکلا، اسی قسم کے الفاظ جب خدائی کرشمہ کو دیکھ کر نکلنے لگیں تو اسی کا نام دین کی اصطلاح میں ذکر ہے۔ قبولیت دعا میں تاخیر جاء فی الآثار ان العبد اذا دعا ربه وهو يحبه قال: یا جبریل لا تعجل بقضاء حاجة عبدی فانی احب ان اسمع صوته (ابن رجب حنبلی، جامعۃ العلوم والحکم، مکتب الریاض، مکتبہ ریاض الحدیثۃ قاہرہ ۱۹۶۲ء، صفحہ ۳۴۲) بندہ جب اپنے رب کو پکارتا ہے اور وہ اس کو محبوب ہوتا ہے تو وہ فرماتا ہے اے جبریل! میرے بندے کی حاجت پوری کرنے میں جلدی نہ کر۔ مجھے محبوب ہے کہ میں اس کی آواز کو سنوں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader