عقیدہ اور استدلال
Urdu book, p. 144
By Maulana Wahiduddin Khan
عقیدہ اور استدلال مانچسٹر کالج، آکسفورڈ (انگلینڈ) سے ایک جرید نکلتا ہے۔ اس کا نام فیتھ اینڈ ریزن (Faith and Reason) ہے۔ اس کے شمارہ نمبر 134 (1992ء) میں ڈاکٹر پال بیڈھم (Paul Badham) کا ایک مقالہ شائع ہوا ہے۔ اس کا عنوان ہے: ایمان اور عقلیت کے درمیان تعلق: The Relationship between Faith and Reason پروفیسر بیڈھم نے اپنا یہ مقالہ نومبر 1991ء میں ماسکو کی ایک فلسفیانہ کانفرنس میں پیش کیا تھا۔ ان کی بابت مذکورہ جرید میں یہ الفاظ درج ہیں: Dr. Paul Badham is a Professor of Theology and Religious Studies at St. David's College, Lampeter, in the University of Wales. His paper in this issue had been presented at a Conference of the Institute of Philosophy of the Russian Academy of Science in Moscow in November 1991. اس مقالہ کا مکمل اردو ترجمہ اسلام اور عصر جدید (نئی دہلی) کے شمارہ اپریل 1992ء میں چھپ چکا ہے۔ یہ ترجمہ ڈاکٹر سید جمال الدین صاحب کے قلم سے ہے۔ میرے سامنے اصل انگریزی جرید کا مذکورہ شمارہ ہے۔ پروفیسر بیڈھم کا یہ مقالہ اپنے موضوع پر ایک فکر انگیز مقالہ کہا جا سکتا ہے۔ وہ اس قابل ہے کہ اس کا مطالعہ کیا جائے۔ تاہم پروفیسر موصوف نے بعض باتیں ایسی کہی ہیں جن سے راقم الحروف کو اتفاق نہیں۔ انھوں نے اپنے مقالہ میں یہ لکھا ہے کہ فلسفیانہ قطعیت

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader