Urdu book · فکر اسلامی

فکر اسلامی

Urdu book, p. 176

By Maulana Wahiduddin Khan

دعوتی عمل برمنگھم سے فیکس پر ایک خط مورخہ 31 دسمبر 1995 موصول ہوا۔ یہ جناب شمشاد محمد خان صاحب کی طرف سے تھا جو وہاں کے ایک اسلامک سنٹر کے ذمہ دار اعلیٰ ہیں: Mr. Shamshad Mohammad Khan Islamic Propagation Centre International 481 Coventry Road, Birmingham B10 OJS, U.K Tel. 0121-7730137, Fax 0121-7668577 اس خط کے جواب میں موصوف کو ایک نوٹ روانہ کیا گیا جو اس سوال سے تعلق رکھتا تھا کہ اسلام کا تحریکی عمل یا اسلامک ایکٹوزم کیا ہے۔ یہ خط اور مذکورہ نوٹ دونوں یہاں نقل کیے جاتے ہیں۔ برمنگھم سے موصولہ نوٹ برطانیہ میں مختلف نوعیت کے ڈیوپلینٹس ہوئے ہیں۔ جس میں آپ کی مدد درکار ہے۔ ایک تو یہاں الخلافہ کی مہم چل رہی ہے۔ اس کے افراد بہت زیادہ ایکسٹریمسٹ واقع ہوئے ہیں۔ ان کی دو لیفلٹس فیکس کر رہا ہوں جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔ یہ ہمارے طلباء کو بھی یہی سکھاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے انھیں کالجوں اور یونیورسٹیوں تک سے نکال دیا گیا ہے۔ (کچھ کیسوں میں) مزید برآں اب مسلم سوسائٹیز وغیرہ پر جو ہمارے طلباء آرگنائز کرتے ہیں پر بھی پابندیاں لگنی شروع ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں لوکل لوگوں کے اور داعیوں کے درمیان obstacle پیدا ہونے کا احتمال ہے۔ لہٰذا گزارش ہے کہ ایک مضمون ایک چھوٹی بکٹ یا پمفلٹ کی صورت میں شائع کروایا جائے جس کا عنوان ہو:

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page