حدیث رسول
Urdu book, p. 11
By Maulana Wahiduddin Khan
بِالْجَمَاعَةِ، فَإِنَّمَا يَأْكُلُ الذِّئْبُ الْقَاصِيَةَ (ابو داؤد) ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس بستی میں تین مسلمان ہوں اور وہاں جماعت کے ساتھ نماز نہ ادا کی جائے تو ان کے اوپر شیطان غلبہ پالے گا۔ پس تم لوگ جماعت کی پابندی کرو، کیوں کہ بھیڑیا اس بکری کو کھا جاتا ہے جو گلے سے دور ہو۔ 21 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ قَالَ ، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفّفْ ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالسَّقِيمَ وَالْكَبِيرَ، وَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ لِنَفْسِهِ فَلْيُطَوِّلْ مَا شَاءَ (البخاري) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب امامت کرے تو وہ ہلکی نماز پڑھائے ۔ کیوں کہ نمازیوں میں کمزور بھی ہوں گے اور بیمار بھی اور بوڑھے لوگ بھی۔ البتہ جب تم میں سے کوئی شخص انفرادی نماز پڑھے تو وہ جتنا چاہے اس کو لمبا کرے ۔ 22 عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَقُومُ إِلَى الصَّلَوةِ وَأُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَاوَزُ فِي صَلَوةِي كَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ (البخاري) ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نماز پڑھانے کے لیے کھڑا ہوتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ لمبی نماز پڑھوں ۔ پھر بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو میں نماز کو مختصر کر دیتا ہوں ۔ کیوں کہ میں اس کی ماں کو پریشانی میں ڈال نہیں چاہتا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader