حدیث رسول
Urdu book, p. 10
By Maulana Wahiduddin Khan
ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا: اللہ نے کچھ چیزوں کو فرض کیا ہے تو ان کو ضائع نہ کرو، اور اس نے کچھ چیزوں کو حرام ٹھہرایا ہے تو ان کا ارتکاب نہ کرو، اور کچھ حدیں مقرر کی ہیں تو ان سے تجاوز نہ کرو، اور کچھ باتوں سے بھولے بغیر خاموشی اختیار کی ہے تو ان کی جستجو نہ کرو۔ 17 عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ۔ اَلْعَهْدُ الَّذِي بَيْنَنَا وَ بَيْنَهُمُ الصَّلٰوةُ فَمَنْ تَرَكَهَا فَقَدْ كَفَرَ (احمد، الترمذی، النسائی، ابن ملجہ) بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ ہمارے اور لوگوں کے درمیان عہد نماز کا ہے۔ پس جس شخص نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا۔ 18 عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ق رِانَّهُ كَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ اِنَّ أَهَمَّ أُمُورِكُمْ عِنْدِي الصَّلُوةُ فَمَنْ حَفِظَهَا وَحَافَظَ عَلَيْهَا حَفِظَ دِينَهُ، وَمَنْ ضَيَّعَهَا فَهُوَ لِمَا سِوَاهَا اَضْيَعُ (مشکوٰة) عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے ماتحت حاکموں کے نام لکھا کہ تمہارے معاملات میں سب سے اہم میرے نزدیک نماز ہے۔ پس جو شخص نمازوں کی حفاظت اور ان کی پابندی کرے اس نے اپنے دین کی حفاظت کی ۔ اور جس شخص نے اپنی نمازوں کو ضائع کیا وہ بقیہ چیزوں کو اور زیادہ ضائع کرنے والا ہوگا۔ 19 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ؓ قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَوةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلَوةَ الْفَذَةِ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً (بخاری ومسلم) عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ اکیلے پڑھنے والے کی نماز کے مقابلہ میں جماعت کی نماز ۲۷ درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader