حدیث رسول
Urdu book, p. 37
By Maulana Wahiduddin Khan
بِعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ (البخاری) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع میں فرمایا۔ سنو، اللہ نے تمہارے اوپر تمہارا خون اور تمہارا مال اور تمہاری عزت حرام کر دی ہے جس طرح تمہارا یہ دن محترم ہے، تمہارے اس شہر میں، تمہارے اس مہینہ میں۔ کیا میں نے تم کو پہنچادیا۔ لوگوں نے کہا کہ ہاں۔ آپ نے فرمایا اے اللہ تو گواہ رہ، اے اللہ تو گواہ رہ ، اے اللہ تو گواہ رہ۔ پھر آپ نے فرمایا تمہارا برا ہو، میرے بعد تم لوگ کافر نہ ہو جانا کہ آپس میں ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو۔ 93 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَزَوَّجُوا النِّسَاءَ لِحُسْنِهِنَّ ، فَعَسَى حُسْنُهُنَّ أَنْ يُرْدِيَهُنَّ ، وَلَا تَزَوَّجُوهُنَّ لِأَمْوَالِهِنَّ، فَعَسَى أَمْوَالُهُنَّ أَنْ يُطْغِيَهُنَّ ، وَلَكِنَّ تَزَوَّجُوهُنَّ عَلَى الدِّينِ وَلَأَمَةٌ سَوْدَاءُ ذَاتُ دِينٍ أَفْضَلُ (المنتقى) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم عورتوں سے ان کی خوبصورتی کے لیے نکاح نہ کرو۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی خوبصورتی انھیں تباہ کر دے۔ اور ان کے مال کی وجہ سے ان سے نکاح نہ کرو۔ ہو سکتا ہے کہ ان کا مال انھیں سرکش بنا دے۔ بلکہ ستم ان سے دین کی بنیاد پر نکاح کرو۔ اور دین والی سیاہ فام باندی تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader