Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 36

By Maulana Wahiduddin Khan

اے ابن آدم ، میں بیمار ہوا تو تم نے میری عیادت نہیں کی۔ آدمی کہے گا کہ اے میرے رب ، میں کیسے تیری عیادت کرتا۔ حالانکہ تو سارے عالم کا رب ہے ۔ اللہ کہے گا ، کیا تجھ کو نہیں معلوم کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا۔ مگر تو نے اس کی عیادت نہیں کی۔ کیا تجھ کو نہیں معلوم کہ اگر تو اس کی عیادت کے لیے جاتا تو مجھ کو تو اس کے پاس پاتا۔ 90 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ هُ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا نِسَاءَ الْمُسْلِمَاتِ لاَ تَحْتَقِرَنَّ جَارَةُ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ (البخاري، مسلم) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے مسلمان عورتو ، کوئی عورت اپنی پڑوسی عورت کے لیے ہدیہ کو چھوٹا نہ سمجھے ، خواہ وہ بکری کی کھری کیوں نہ ہو ۔ 91 عَنْ أَنَسِ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اُنْصُرُ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا ، فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْصُرُهُ مَظْلُومًا فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ ظَالِمًا ؟ قَالَ تَمْنَعُهُ مِنَ الظُّلْمِ فَذَلِكَ نَصْرُكَ إِيَّاهُ (بخاري، مسلم) انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم اپنے بھائی کی مدد کرو ، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ ایک شخص نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، میں اس کے مظلوم ہونے پر تو اس کی مدد کر سکتا ہوں ۔ مگر وہ ظالم ہو تو کیوں کر اس کی مدد کروں۔ آپ نے فرمایا ۔ تم اس کو ظلم کرنے سے روک دو ، یہی تمہاری طرف سے اس کی مدد ہے ۔ 92 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَلَا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ ؟ قَالُوا نَعَمْ قَالَ اللَّهُمَّ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page