حدیث رسول
Urdu book, p. 39
By Maulana Wahiduddin Khan
کیوں کہ روزہ سچا ہو ہے۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعِ لِمَالِهَا لِحَسَبِهَا وَلِجَمَالِهَا وَلِدِينِهَا ، فَأَظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ (بخاری و مسلم) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عورت سے چار چیزوں کی بنیاد پر نکاح کیا جاتا ہے ۔ اس کے مال کے لیے ، اس کے حسب ونسب کے لیے ، اس کی خوبصورتی کے لیے اور اس کے دین کے لیے ۔ تمہارے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں ، تم دین والی کو حاصل کرو۔ 99 عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَانَحَلَ وَالِدٌ وَلَدَهُ مِنْ نَحْلٍ أَفْضَلُ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ (مشكواة جامع الاصول) سعید بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کسی باپ کی طرف سے اس کے بیٹے کے لیے سب سے بہتر عطیہ یہ ہے کہ وہ اس کی تعلیم و تربیت کرے۔ 100 عَنْ سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكِ رَضِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَفْضَلِ الصَّدَقَةِ ابْنَتُكَ مَرْدُودَةٌ إِلَيْكَ لَيْسَ لَهَا كَاسِبٌ غَيْرُكِ (ابن ماحبة) سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا یہ تم کو نہ بتاؤں کہ بہترین صدقہ کیا ہے ۔ تمہاری وہ بیٹی جو تمہاری طرف لوٹا دی گئی ہو ، تمہارے سوا کوئی اس کا کمانے والا ہو ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader