Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 40

By Maulana Wahiduddin Khan

مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ وَإِنَّهُمْ لَمِنْ رَيْحَانِ اللَّهِ (شرح السنة) عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا۔ آپ نے اس کو پیار کیا پھر فرمایا یہ بچے آدمی کے لیے بزدلی اور بخیلی کا سبب بنتے ہیں۔ اور وہ خدا کے پھول ہیں۔ 102 عَنْ اِبْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ ، وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ (بخاری، ابو داؤد ، نسائی) عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں کے مشابہ بنیں، اور آپ نے ان عورتوں پر لعنت کی ہے جو مردوں کے مشابہ بنیں۔ 103 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ، فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ (ابوداؤد) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تم لوگ حسد سے بچو کیوں کہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے۔ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِي قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ لِأَنِ يَكْحَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ يَلْتَقِيَانِ فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا وَخَيْرُهُمَا الَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page