Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 5

By Maulana Wahiduddin Khan

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَإِقَامِ الصَّلَوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَالْحَجِّ وَصَوْمِ رَمَضَانَ (متفق عليه) عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے مہینہ کا روزہ رکھنا۔ 2 عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِ قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ وَأَعْطَى لِلَّهِ وَمَنَعَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتَكْمَلَ الْإِيْمَانُ (البخاری) ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اللہ کے لیے محبت کی اور اللہ کے لیے دشمنی کی۔ اور اللہ کے لیے دیا اور اللہ کے لیے روکا تو اس نے اپنے ایمان کو مکمل کر لیا۔ 3 عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ رَضِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ مَا الْإِيْمَانُ ؟ قَالَ الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ (مسلم) عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ اے خدا کے رسول ، ایمان کیا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ صبر اور نرم برتاؤ ۔ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاقَ طَعْمَ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page