حدیث رسول
Urdu book, p. 72
By Maulana Wahiduddin Khan
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ گویا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں۔ آپ پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر کا حال بیان فرما رہے ہیں۔ ان کو ان کی قوم نے مارا۔ یہاں تک کہ انہیں خون آلود کر دیا۔ وہ اپنے چہرے سے لہو پونچھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اے میرے اللہ، میری قوم کو بخش دے، کیوں کہ وہ نہیں جانتے۔ 201 عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الدِّينُ النَّصِيحَةُ ثَلَاثًا، قُلْنَا لِمَنْ ؟ قَالَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ (مسلم) تمیم داری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ دین خیر خواہی ہے، دین خیر خواہی ہے، دین خیر خواہی ہے۔ ہم نے پوچھا کہ کس کے لیے۔ آپ نے فرمایا۔ اللہ کے لیے اور اس کے رسول کے لیے اور اس کی کتاب کے لیے اور مسلمان سربراہوں کے لیے اور ان کے عوام کے لیے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader