Urdu book · حدیث رسول

حدیث رسول

Urdu book, p. 71

By Maulana Wahiduddin Khan

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی : اے اللہ ، میں تجھ سے امر حق پر جمنے کی توفیق مانگتا ہوں۔ اور میں تجھ سے ہدایت میں پختگی کی دعا مانگتا ہوں ۔ اور میں تجھ سے تیری نعمت پر شکر کرنے کا اور تیرے لیے بہتر عبادت کی توفیق مانگتا ہوں ۔ اور میں تجھ سے سچ بولنے والی زبان اور پاک و صاف دل کی درخواست کرتا ہوں ۔ 198 عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَفَعَ مَائِدَتَهُ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنَى عَنْهُ رَبَّنَا (المنتقى) ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ یہ تھا کہ جب دستر خوان اٹھا لیا جاتا تو آپ فرماتے کہ اللہ کی تعریف ہے ، بہت زیادہ ، بہترین با برکت تعریف ، ایسی تعریف جو ہم خود کریں ، ایسی تعریف جو کبھی ہم سے ترک نہ ہو اور جس سے ہم کبھی بے نیاز اور بے پروا نہ ہوں ، اے ہمارے رب ۔ 199 عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ حَيِيٌّ كَرِيمٌ ، يَسْتَحِي إِذَا رَفَعَ الرَّجُلُ إِلَيْهِ يَدَيْهِ أَنْ يَرُدَّهُمَا صِفْرًا خَائِبَتَيْنِ (ابوداؤد والترمذی) سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ حیا دار اور کریم ہے۔ اللہ کو اس سے حیا آتی ہے کہ کوئی شخص اپنے دونوں ہاتھ اس کے آگے پھیلائے اور وہ ان کو ناکام اور خالی حالت میں واپس کر دے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page