ایک چھوڑی ہوئی سنّت
Urdu book, p. 39
By Maulana Wahiduddin Khan
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں خبروں کی فراہمی کا شعبہ حقیقتہً جنگ کا شعبہ نہ تھا بلکہ وہ تمام تر امن کا شعبہ تھا۔ یعنی اس کا مقصد یہ تھا کہ دشمن کے جارحانہ عزائم سے پیشگی طور پر باخبر ہو کر اس کو نا کام بنانا تا کہ اسلام کی دعوتی اور تعمیری سرگرمیوں کو خلل اندازی سے بچایا جا سکے ۔ یہی موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا اصول ہونا چاہئے ۔ ان کے یہاں اعلیٰ پیمانہ پر خبروں کی فراہمی کا شعبہ ہو ۔ مگر اس لئے نہیں کہ جب کسی فریق کی طرف سے تشدد کے سامان جمع کرنے کی خبر ملے تو ہم بھی تشدد کے سامان جمع کرنے میں لگ جائیں۔ موجودہ حالات میں اس قسم کی ہر کوشش صرف خود کشی کے ہم معنی ہے۔ اس کے برعکس ہمارے یہاں خبروں کی فراہمی کے شعبہ کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ جب بھی کسی " سازش " کی خبر ملے تو اس کو حکمت سے دفع کیا جائے آگ " کو پانی " کے ذریعہ بجھانے کی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ اور یہ یہ یقینی طور پر ممکن ہے۔ اس سے زیادہ ممکن اور کوئی چیز خدا کی اس دنیا میں نہیں ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader