بھیونڈی کی مثال
Urdu book, p. 56
By Maulana Wahiduddin Khan
بھیونڈی کی مثال مئی ۱۹۸۴ میں بھیونڈی میں اور ریلی کے علاقہ میں فرقہ وارانہ فساد ہوا۔ اس کی شدت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ ٹائمز آف انڈیا (۲۱ مئی ۱۹۸۴) نے اپنے صفحہ اول کے اداریہ میں لکھا کہ یہ زمین کے اوپر جہنم بنانے کے ہم معنی ہے: It is materialisation of hell on earth. بیان واقعہ مہاراشٹر کی ایک انتہا پسند تنظیم ہے جس کا نام شیو سینا ہے۔ اس کے لیڈر مسٹر بال ٹھاکرے نے ۲۱ اپریل ۱۹۸۴ کو بمبئی میں چوپاٹی کے مقام پر ایک تقریر کی۔ ملک کی کسی نیوز ایجنسی نے اس تقریر کو نشر نہیں کیا۔ اور نہ کسی بڑے اخبار نے اس کی رپورٹ شائع کی۔ بعض مقامی نوعیت کے مرہٹی اخبارات میں اس کی رپورٹنگ ہوئی ۔ تاہم یہ بھی زیادہ اشتعال انگیز نہ تھی۔ البتہ بنگلور کے اردو اخبار نشین (۵ مئی ۱۹۸۴) نے اس کی جو رپورٹ شائع کی وہ مسلمانوں کے لئے کافی اشتعال انگیز ثابت ہوئی۔ بعد کو بمبئی کے اخبار عالم (۱۳ مئی ۱۹۸۲) نے اس کو تیز و تند سرخیوں کے ساتھ نقل کیا۔ اس کے بعد حسب عادت اردو اخبارات میں اس پر پرشور تبصرے شائع ہونا شروع ہوئے۔ اردو اخبارات کا کہنا تھا کہ بال ٹھاکرے نے قرآن اور پیغمبر اسلام پر توہین آمیز بیانات دئے ہیں جن کو مسلمان برداشت نہیں کر سکتے۔ اس درمیان میں ۳ مئی ۱۹۸۴ء کو بھیو نڈی میں شیو سینا کا جلوس نکلا۔ یہ جلوس ۱۹۷۰ء میں بھیو نڈی کے فساد کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ ۴ سال کے بعد شیو سینا کے لیڈروں نے حکومت سے اجازت لینے میں کامیابی حاصل کر لی اور ۳ مئی کو اس کا جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس پر مسلمانوں کو اعتراض تھا۔ تا ہم حکومت نے اس موقع پر پولیس کا زبردست انتظام کیا اور جلوس خیریت کے ساتھ ختم ہو گیا۔ مسلمانوں کے اندر برہمی کی فضا نے موقع پیدا کیا۔ اب ایک مسلمان لیڈر مسٹر اے آر خان اٹھ کھڑے ہوئے ۔ ان کی قیادت میں ۱۱ مئی ۱۹۸۴ء کو مسلمانوں کا ایک غصہ میں بھرا ہوا جلوس نکلا۔ شیو سینا کے خلاف یہ جلوس پر بھنی میں نکالا گیا۔ اس موقع پر جوشیل تقریریں ہوئیں ۔ مزید یہ کہ شیو سینا کے لیڈر مسٹر بال ٹھاکرے کی مورتی بنا کر اس پر پرانے چپلوں کا ہار پہنایا گیا۔ اسی فضا میں شب برات (۱۶ مئی) کو مسلمانوں نے اسلام کی عظمت کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ بھیو نڈی کی سڑکیں اور گلیاں جن کی گندگی کو ختم کرنے کے لئے مسلمانوں میں کبھی جوش پیدا نہیں ہوا تھا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader