بھیونڈی کی مثال
Urdu book, p. 62
By Maulana Wahiduddin Khan
ماننے کے لئے کبھی تیار نہ ہوں گے۔ وہ اس طرح رہیں گے جیسے کہ انھیں سب کچھ کرنے کا حق ہے۔ اور ان کے سوا جو لوگ ہیں انھیں کچھ بھی کرنے کا حق نہیں۔ ظاہر ہے کہ جو لوگ اس مزاج کے ساتھ دوسروں کے درمیان رہنا چاہیں وہ کبھی منگدل طور پر دوسروں کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ ان کا وجود خدا کی زمین پر صرف فساد پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ ان کے ذریعہ یہاں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس مزاج کے ساتھ دنیا میں رہنا گو یا خدا کی دنیا میں گندگی بکھیرنا ہے جب کہ خدا کا طریقہ یہ ہے کہ اگر کہیں کوئی گندگی ہو جائے تو اس کو تحلیل (Decompose) کر کے دوبارہ اس کو پاکی میں تبدیل کر دیا جائے ۔ اس طرح رہنا خدا کی دنیا میں غیر خدائی طریقہ پر رہنا ہے۔ اور جو لوگ خدا کی دنیا میں غیر خدائی طریقہ پر رہنا چاہیں وہ آخر کامیاب ہوں گے تو کس طرح کامیاب ہوں گے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader