Urdu book · حل یہاں ہے

استحقاق نہ کہ مطالبہ

Urdu book, p. 67

By Maulana Wahiduddin Khan

استحقاق نہ کہ مطالبہ قرآن میں تمام حقیقتوں کی تفصیل (الانعام ۱۱۴) بیان کی گئی ہے ۔ اسی طرح قرآن میں یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ دنیا میں کامیاب زندگی حاصل کرنے کا راز کیا ہے ۔ یہ راز ہے نفع بخشی۔ یعنی دوسروں کے لیے نفع بخش بننا ۔ اس دنیا میں اسی شخص یا قوم کو باعزت جگہ ملتی ہے جو نفع بخشی کا ثبوت دے ۔ جو شخص یا قوم نفع بخشی کا ثبوت نہ دے اس کو دنیا اسی طرح رد کردیتی ہے جس طرح دودھ سے مکھی نکال کر پھینک دی جائے ۔ زندگی کا یہ اصول قرآن کی حسب ذیل آیت میں ملتا ہے : انزل من السماء ماء فسالت او دية اللہ نے آسمان سے پانی اتارا۔ پھر نالے اپنی مقدار بقدرها فاحتمل السيل زبد ا را بيا کے موافق بہہ نکلے ۔ پھر سیلاب خس و خاشاک کو وما يوقدون عليه في النار ابتغاء بہالایا جو پانی کے اوپر ہے۔ اور جن چیزوں کو حلية او متاع زبد مثله کذالك آگ میں زیور اور سامان کے لیے تپاتے ہیں ان يضرب الله الحق والباطـل کے اوپر ایسا ہی میل کچیل آ جاتا ہے۔ اللہ اسی فاما الزبد فيذهب جـفـاء طرح صحیح اور غلط کو بیان کرتا ہے پس جو میل کچیل واما ما ينفع الناس فيمكث تھا وہ پھینک دیا جاتا ہے۔ اور جو چیز لوگوں في الارض - كذلك يضرب الله کے لیے کارآمد ہے وہ زمین میں رہ جاتی ہے۔ اللہ الامثال (الرعد ۱۷) اسی طرح بیان کرتا ہے مثالیں ۔ اس آیت میں ایک مادی تمثیل کے ذریعہ انسانی زندگی کا اصول بتایا گیا ہے۔ مادی دنیا میں یہ واقعہ مشاہدہ میں آتا ہے کہ سیلاب میں یا تپانے کے وقت مفید چیز (پانی یا دھات) اپنی جگہ رہ جاتی ہے اور جھاگ اور میل بے قیمت چیز کی طرح دور ہو جاتے ہیں۔ یہی معاملہ انسانی زندگی کا ہے۔ یہاں بھی اس شخص یا گروہ کو مقام ملتا ہے جو اپنے آپ کو مفید ثابت کرے ۔ جو شخص یا گروہ اپنی افادیت کھو دے اس کو تاریخ اپنے کوڑا خانہ میں ڈال کر آگے بڑھ جاتی ہے ۔ پوری تاریخ اس قرآنی بیان کی تائید کرتی ہے ۔ اسپین میں مسلمان ۹۲ ھ میں داخل ہوئے اور ۸۹ ۷ ھ میں اسپین سے مسلم حکومت کا خاتمہ ہوا ۔ اس خاتمہ کی اصل وجہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page