Urdu book · حل یہاں ہے

استحقاق نہ کہ مطالبہ

Urdu book, p. 72

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں ۔ کوئی بھی شعبہ فن ایسا نہیں ہے جس میں اردو نے اعلیٰ معیار کی کتابیں تخلیق کی ہوں اور لوگ یہ سمجھنے پر مجبور ہوں کہ اردو کتابیں پڑھے بغیر ان موضوعات پر ان کا مطالعہ مکمل نہ ہوگا ۔ فلسفہ ، سائنس تاریخ ، سماجیات ، ٹکنالوجی ، کسی بھی فن پر اردو زبان میں ایسی کتابیں موجود نہیں جن کو نظر انداز کرنا ممکن نہ ہو ایسے علمی افلاس کی حالت میں اردو کو اس کے وارثین بھی اہمیت نہیں دے سکتے کجا کہ ہم دوسروں سے یہ امید رکھیں کہ وہ اس کو اہمیت دیں گے ۔ قرآن کی مذکورہ آیت کے مطابق اس دنیا میں زندگی کا راز نفع بخشی ہے یہاں دینے والا پاتا ہے ۔ یہاں اہلیت کا ثبوت دے کر زندگی ملتی ہے نہ کہ مطالبہ اور چیخ پکار کے ذریعہ ۔ دنیا کا یہ نظام خود اس خدا کا بنایا ہوا ہے جس نے دنیا کو تخلیق کیا ہے ۔ جو لوگ خدا کی بنائی ہوئی اس دنیا پر راضی نہ ہوں انہیں اپنی مرضی کے مطابق کوئی دوسری دنیا بنانی چاہیے ۔ خدا کی دنیا میں خدا کی مرضی پر چل کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے نہ کہ اپنی مرضی پر چل کر ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page