چند تاثرات
Urdu book, p. 99
By Maulana Wahiduddin Khan
ممالک سے آنے والے حاجیوں کی کل تعداد 853555 تھی۔ زیادہ تعداد والے چند ملکوں کے نام یہ ہیں: مصر 1۔ 98408 ایران 2۔ 89503 نائجیریا 3۔ 81128 پاکستان 4۔ 72844 انڈونیشیا 5۔ 57478 ترکی 6۔ 53788 الجزائر 7۔ 40400 شام 8۔ 27890 ہندوستان 9۔ 26229 سعودی حکومت نے بے شمار اعلیٰ انتظامات کیے ہیں۔ اس انتظامات نے موجودہ زمانہ میں حج کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ تاہم ایک چیز ایسی ہے جس کا اس کے پاس شاید کوئی حل نہیں۔ اور وہ حاجیوں کا ہجوم ہے۔ خاص طور پر شیطان کو پتھر مارنے کے موقع پر لوگ جس طرح ایک دوسرے کے اوپر ٹوٹتے ہیں وہ انتہائی حد تک افسوس ناک ہے۔ بے شمار انسان بیک وقت شیطان کو مارنے کے لیے اس طرح ہجوم کرتے ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ علامتی شیطان کو کنکری مارنے کا انھیں اتنا جوش ہے کہ اس کی خاطر وہ حقیقی انسان کو کچل دینا چاہتے ہیں۔ خدا کے ایک حکم کی تعمیل کے شوق میں خدا کے دوسرے حکم کو نظر انداز کرنے کی اس سے زیادہ بری مثال اب تک میں نے اپنی نگاہوں سے نہیں دیکھی تھی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader