ممنوعات حج
Urdu book, p. 131
By Maulana Wahiduddin Khan
گھر سے روانگی۔ حدودِ میقات پر پہنچ کر احرام باندھنا۔ غسل یا وضو کر کے شہرِ مکہ میں داخل ہونا۔ مسجدِ حرام میں داخل ہونا اور خانہ کعبہ کا طواف مقرر طریقے پر کرنا۔ طواف کے بعد صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا۔ 8 ذی الحجہ کو طوافِ قدوم کر کے منیٰ کے لیے روانگی۔ 9 ذی الحجہ کو عرفات میں جانا اور ظہر و عصر کی نماز ملا کر پڑھنا۔ 9 ذی الحجہ کی شب کو مزدلفہ پہنچ کر مغرب و عشاء کی نماز اکٹھا پڑھنا، رات کو وہاں قیام کرنا۔ 10 ذی الحجہ کو مزدلفہ سے چل کر منیٰ میں آنا، جمرہ عقبہ پر کنکریاں مارنا۔ قربانی کرنا اور سر کے بال منڈانا۔ 10 ذی الحجہ کو سر منڈانے کے بعد مکہ جا کر طوافِ زیارت کرنا اور پھر منیٰ واپس آنا، اور اگر 8 ذی الحجہ کو سعی نہ کی ہو تو صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا۔ 12 ذی الحجہ کو منیٰ میں قیام۔ تینوں جمرات پر بالترتیب کنکریاں مارنا۔ اب آپ حاجی ہو گئے۔ 12 ذی الحجہ کو مکہ واپس جا کر طواف کیجیے اور آبِ زمزم پی کر خدا کا شکر ادا کیجیے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader