Urdu book · حقیقت حج

حج

Urdu book, p. 132

By Maulana Wahiduddin Khan

اصطلاحات حج میقات مکہ سے پہلے کا وہ مقام جہاں سے احرام باندھا جاتا ہے۔ احرام حج یا عمرہ کی نیت کرکے خاص طرح کا سادہ لباس پہننا۔ تلبیہ لَبَّیْكَ اَللَّهُمَّ لَبَّیْكَ والی دعا پڑھنا۔ تہلیل لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھنا۔ طواف خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانا۔ طواف کی کئی قسمیں ہیں۔ مثلاً طواف قدوم، طواف زیارت، طواف وداع۔ مطاف خانہ کعبہ کے گرد کی وہ جگہ جہاں گھوم کر طواف کیا جاتا ہے۔ عمرہ حج اصغر، یعنی احرام باندھ کر کعبہ کا طواف کرنا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی کرنا۔ حج افراد صرف حج کا احرام باندھنا۔ وہ شخص مفرد ہے جو اس طرح احرام باندھے۔ قران حج اور عمرہ دونوں کا احرام ایک ساتھ باندھنا۔ ایسا کرنے والے کو قارن کہتے ہیں۔ تمتع حج کے زمانہ میں احرام باندھ کر عمرہ کرنا اور پھر کچھ دنوں کے لیے احرام کھول کر حج کے لیے دوبارہ احرام باندھنا۔ ایسے شخص کو تمتع کہا جاتا ہے۔ رمل طواف کے وقت اکڑ کر چلنا اور کندھوں کو ہلانا۔ اضطبا ع احرام کی دو چادروں میں سے اوپر والی چادر کو دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا۔ سعی صفا اور مروہ کے درمیان سات مرتبہ آنا جانا۔ میلین اخضرین وہ سبز ستون جن کے درمیان سعی کرنے والے کو تیز چلنا ہوتا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page