آیات و احادیث
Urdu book, p. 7
By Maulana Wahiduddin Khan
آيات واحاديث حج کی ادائیگی (بشرط استطاعت) تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ وہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک لازمی رکن ہے۔ یہاں حج کے فریضے سے متعلق کچھ آیتیں اور حدیثیں نقل کی جاتی ہیں: آیات وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ (3:97) ۔ یعنی، اور لوگوں پر بیت اللہ کا حج اللہ کا حق ہے، جو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔ اور جو شخص انکار کرے تو اللہ دنیا والوں سے بے نیا ز ہے۔ إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِلْعَالَمِينَ (3:96) ۔ یعنی، پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا وہ وہی ہے جو مکہ میں ہے، برکت والا اور سارے جہان کے لیے رہنما۔ وَأَذِّنْ فِي النَّاسِ بِالْحَجِّ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَعَلَى كُلِّ ضَامِرٍ يَأْتِينَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - لِيَشْهَدُوا مَنَافِعَ لَهُمْ وَيَذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ فِي أَيَّامٍ مَعْلُومَاتٍ عَلَى مَا رَزَقَهُمْ مِنْ بَهِيمَةِ الْأَنْعَامِ فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْبَائِسَ الْفَقِيرَ - ثُمَّ لِيَقْضُوا تَفَثَهُمْ وَلْيُوفُوا نُذُورَهُمْ وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ (22:27-29) ۔ یعنی، اور لوگوں میں حج کے لیے پکار دو، وہ پیدل چل کر اور دُبلے اونٹوں پر سوار ہو کر چلے آئیں دور کی راہوں سے۔ تا کہ وہ اپنے فائدہ کی جگہوں پر پہنچیں اور معلوم دنوں میں اللہ کا نام لیں ان چو پاییوں پر جو اللہ نے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader