Urdu book · حقیقت توحید

توحید اور شرک کا فرق

Urdu book, p. 30

By Maulana Wahiduddin Khan

دل و دماغ پر چھائی رہتی ہیں۔ موحد انسان اگر اپنے تجربات سے توحید کی غذا پاتا رہتا ہے تو مشرک انسان کے لئے اس کے تجربات مشرکانہ غذا کے حصول کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ شرک کی بے ثباتی شرک کیا ہے۔ شرک یہ ہے کہ انسان اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا معبود بنائے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ جب بھی کوئی انسان ، اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا معبود بناتا ہے، تو وہ اپنے لیے نہایت بُرے بدل کا انتخاب کرتا ہے: بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلاً (الكهف: 50) یعنی یہ کتنا زیادہ بُرا بدل ہے ظالموں کے لئے: How bad substitute they have chosen (18:50) یہ آیت گویا کہ پوری تاریخ پر ایک تبصرہ ہے۔ انسان نے بار بار ایسا کیا ہے کہ اُس نے خدا کے سوا کسی اور کو اپنے لیے معبود کا درجہ دیا۔ لیکن ہر بار یہ ثابت ہوا کہ انسان کا انتخاب (choice) نہایت بُرا انتخاب تھا۔ ایک اللہ کے سوا ، کسی کا بھی یہ درجہ نہیں کہ اس کو اپنا معبود بنایا جائے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page