قدیم شرک ، جدید شرک
Urdu book, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
زمانے میں تمام عورت اور مرد اسی داخلی تضاد میں جی رہے ہیں۔ موجودہ زمانے کا وہ مسئلہ جس کو ٹنشن اور اسٹرس کہا جاتا ہے، وہ براہ راست طور پر اسی داخلی تضاد کا نتیجہ ہے۔ اس حقیقت کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: ألا بذكر الله تطمئن القلوب (الرّعد: 28) یعنی اللہ کے ذکر ہی سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے: Peace of mind can be achieved only through the remembrance of God (13:28) شرک خفی ”اور جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل کڑھنے لگتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔ اور جب اس کے سوا دوسروں کا ذکر ہوتا ہے تو یکایک خوش ہو جاتے ہیں‘‘ (الزمر: 45) مفسر آلوسی نے اس آیت کی تفسیر میں اپنا ایک ذاتی واقعہ بیان کیا ہے۔ انھوں نے دیکھا کہ ایک شخص اپنی کسی مصیبت میں ایک مرے ہوئے بزرگ کو پکار رہا ہے۔ انھوں نے کہا، اے شخص! خدا کو پکار۔ وہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader