قدیم شرک ، جدید شرک
Urdu book, p. 43
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے ۔ بظاہر بُرا نہ دکھائی دینے کی وجہ سے اکثر لوگ اس میں مبتلا رہتے ہیں ۔ حتیٰ کہ وہ لوگ بھی جو شرکِ جلی کے خلاف لسانی اور قلمی جہاد ہی کو اپنا مشغلہ بنائے ہوئے ہیں ۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ اہل ایمان سب سے زیادہ اللہ سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں (البقرہ: 165) ۔ دوسری جگہ ارشاد ہوا ہے کہ ہدایت یافتہ وہ ہے جو اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرے (التوبۃ: 18) ۔ اس سے معلوم ہوا کہ توحید یہ ہے کہ شدید محبت اور شدید خوف کا تعلق صرف ایک اللہ سے ہو جائے ۔ اس کے مقابلہ میں شرک یہ ہے کہ آدمی اپنی شدید محبت اور اپنے شدید خوف کا مرکز اللہ کے سوا کسی کو بنالے ، خواہ وہ کوئی زندہ ہو یا مردہ ۔ اس معیار پر جانچیے تو معلوم ہوگا کہ بہت سے لوگ جو اپنے کو شرک سے محفوظ سمجھتے ہیں وہ دراصل کچھ علاماتِ شرک سے محفوظ ہیں نہ کہ فی الواقع حقیقت شرک سے ۔ شرک خفی کا ظاہر ہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَن صَلّی يُرائی فَقَد أَشرَک،

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader