Urdu book · حقیقت کی تلاش

آخری بات

Urdu book, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

سچائی کیا ہے، یہ ہر عورت اور ہر مرد کا سوال ہے۔ ہر پیدا ہونے والا اس سوال کو لے کر پیدا ہوتا ہے۔ اس سوال کا جواب کیا ہے، اس کو جاننے کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ ہے گہرائی کے ساتھ اس سوال پر غور کرنا۔ کہا جاتا ہے کہ ڈھونڈنے والا پاتا ہے۔ اسی طرح سچائی کو صرف وہ انسان پاتا ہے جو اس کو ڈھونڈے، جو سچائی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا کنسرن (supreme concern) بنالے۔

The printed page

‹ Previous page About this book Open in the reader

Printed page