اختلاف ایک مثبت ظاہرۃ
Urdu book, p. 14
By Maulana Wahiduddin Khan
الحسنۃ، حدیث نمبر 39)۔ محدثانہ اصول کے مطابق یہ قول ایک بے اصل قول ہو سکتا ہے۔ لیکن قانون فطرت کے اعتبار سے بلاشبہ وہ ایک درست قول ہے۔ اختلاف (difference) فطرت کے قانون کے مطابق ایک مثبت ظاہر ہ ہے۔ وہ کوئی غیر مطلوب ظاہر ہ نہیں۔ اختلاف اگر سنجیدہ اختلاف ہو تو وہ ڈسکسن کا دروازہ کھولتا ہے۔ لوگ اس پر سنجیدہ اظہارِ رائے کرتے ہیں، جس سے زیر بحث مسئلے کے نئے نئے پہلو سامنے آتے ہیں۔ بیسویں صدی کے امریکی رائٹر اور صحافی والٹر لپ (Walter Lippmann, 1889-1974) نے نہایت درست طور پر کہا ہے کہ جہاں تمام لوگ یکساں طور پر سوچیں، وہاں کوئی بھی زیادہ نہیں سوچتا: Where all think alike, no one thinks very much. جب دو پتھر آپس میں ٹکرائیں تو اس سے ایک تیسری چیز ایمرج کرتی ہے، اور وہ چنگاری ہے۔ یہی حال انسان کا ہے۔ جب دو دماغ کسی اختلافی موضوع پر آپس میں گفتگو کریں تو اس سے ایک تیسرا خیال وجود میں آتا ہے، جو کہ دونوں کے ذہنی ارتقا (intellectual development) کا ذریعہ بنتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اختلاف ایک رحمت ہے۔ اختلاف کو اگر سنجیدگی کے ساتھ لیا جائے تو اس سے غور و فکر کا نیا دروازہ کھلتا ہے، معاملے کے نئے پہلو سامنے آتے ہیں۔ البتہ اس کی یہ شرط ہے کہ گفتگو کو ہار جیت کے معنی میں نہ لیا جائے، بلکہ موضوع کی تحقیق کے معنی میں لیا جائے۔ بحث کے دونوں فریق اپنی ذات کو الگ کر کے زیر بحث مسئلے پر تبادلہ خیال کریں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader