Urdu book · حکمتِ اختلاف

تاثرات و تجربات

Urdu book, p. 232

By Maulana Wahiduddin Khan

سامنے گرفت سے بچ جائے۔ مطالعے کے مطابق، اس معاملے میں محفوظ موقف یہ ہے کہ ہر آدمی اپنی فہم کی نسبت سے آزاد ہو، لیکن حکم لگانے کا حق کسی کو حاصل نہ ہو۔ اسی کا مطلب یہ ہے کہ ہر انسان کو یہ آزادی ہو کہ وہ دیانت داری (honesty) کے ساتھ جس چیز کو حق سمجھے اُس پر قائم رہے۔ دوسرے شخص کے بارے میں اگر وہ محسوس کرے کہ اِس کی رائے غلط ہے تو اِس اختلاف کو صرف ذہنی اختلاف کے درجہ میں رکھے، اِس کو فیصلہ (judgement) کے درجے تک نہ لے جائے۔ یہ وہی بات ہے جس کو سیکولر علما اس طرح کہتے ہیں کہ: Everyone has right to dissent, but no one has right to pass value judgement. 14 جنوری 2015 میرے تجربے کے مطابق شاید دنیا کا سب سے زیادہ مشکل کام یہ ہے کہ جس شخص سے کسی معاملے میں اختلاف ہو جائے اس کے بارے میں آدمی درست رائے پر قائم رہے، وہ غلط رائے قائم کرنے سے اپنے کو بچائے۔ کسی کے بارے میں غلط رائے قائم کرنا بلاشبہ ایک برائی ہے۔ اگر چہ ایسے لوگ دنیا میں بہت کم ملیں گے جو اس غلطی سے اپنے کو بچائیں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page