Urdu book · حکمتِ اختلاف

سوال و جواب

Urdu book, p. 234

By Maulana Wahiduddin Khan

سوال وجواب سوال اگر انتشار سے ملّت کو نقصان ہو رہا ہے تو اسلام میں اس کا کیا حل ہے؟ جواب موجودہ زمانہ کے مسلمانوں میں جو تفریق اور انتشار پایا جاتا ہے، اُس کا سبب میرے نزدیک صرف ایک ہے اور وہ ہے، اختلاف اور تنقید پر غیر ضروری حُساسیت۔ اس مسئلہ کا حل اختلاف اور تنقید کو ختم کرنا نہیں ہے، بلکہ اختلاف اور تنقید کے بارے میں اپنی غیر فطری حساسیت کو ختم کرنا ہے۔ اتحاد ہمیشہ اختلاف کو برداشت کرنے سے ہوتا ہے، نہ کہ اختلاف کو مٹانے سے۔ کیوں کہ اختلافات کا مٹنا سرے سے ممکن ہی نہیں۔ سوال میرے بھائی صاحب نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ آج کل کے مسلمانوں کو کس قسم کی رہنمائی کی ضرورت ہے؟ میں نے ان کو یہ جواب دیا کہ آج سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمانوں کو حقیقت پسند بنایا جائے۔ مگر وہ میرے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے۔ براہِ کرم آپ اس کا جواب عنایت فرمائیں اور اس مسئلہ کو واضح کریں۔ (صوفیہ حیدر، بتیا، بہار) جواب آپ نے مذکورہ سوال کا بالکل درست جواب دیا۔ رہنمائی کے سلسلہ میں صرف یہ کافی نہیں کہ آدمی نظری یا تاریخی باتوں کو جانے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی لازمی طور پر ضروری ہے کہ وہ یہ جانے کہ زمانی حالات کیا ہیں اور زمانی حالات کے اعتبار سے لوگوں کو کس قسم کی رہنمائی دینے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ایک سبق آموز حوالہ یہ ہے کہ امام ابو حنیفہ اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page