سوال و جواب
Urdu book, p. 253
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے ۔ بلکہ بنام "مسلم " سب کی جان و مال کو نقصان پہنچایا اور انہیں معاشی طور پر تباہ و برباد کیا۔ تو کیا اب بھی مسلکی اختلافات سے چمٹے رہنا مسلمانوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہے؟ اگر ہے تو کیا اس کے لیے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھانا چاہیے؟ جواب دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، وغیرہ کے درمیان موجودہ قسم کے انتہا پسندانہ مسلکی اختلافات ہر حال میں غلط ہیں۔ فسادات ہوں یا نہ ہوں، انہیں بہر حال ختم ہونا چاہیے۔ جن چھوٹے چھوٹے اختلافات پر یہ گروہ بندیاں کی گئی ہیں، اس قسم کے اختلافات دور اول میں بھی موجود تھے لیکن وہ گروہ بندی کا سبب نہیں بنے۔ ان انتہا پسندانہ اختلافات کا سبب صرف ایک ہے اور وہ شفٹ آف ایمفیسس (shift of emphasis) ہے۔ یعنی اساسی باتوں پر زور دینے کے بجائے جزئی باتوں پر زور دینا۔ اس برائی کو ہر حال میں ختم ہونا چاہیے۔ سوال خلفائے راشدین کو مذہب اسلام میں بنیاد یا ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ کیا ان کا بھی کوئی مسلک تھا؟ صحابہ کرام کس مسلک سے وابستہ تھے۔ اگر وہ صرف اور صرف اسلامی قالب میں ڈھلے تھے تو پھر مسالک کو بنیادی حیثیت کیوں دی گئی۔ کیا مسلمان صرف اور صرف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کا مسلمان رہ کر صحیح اور سچا مسلمان نہیں کہلا سکتا ہے؟ جواب فقہی اختلافات کوئی دور جدید کی چیز نہیں۔ وہ صحابہ اور تابعین کے زمانہ میں موجود تھے ۔ جو فرق ہے وہ یہ کہ صحابہ اور تابعین کے زمانہ میں فقہی اختلافات کی بنیاد پر گروہی

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader