آرٹ آف ڈفرنس مینجمنٹ
Urdu book, p. 30
By Maulana Wahiduddin Khan
آرٹ آف ڈیفرنس مینجمنٹ طلاق کے بارے میں ایک حدیثِ رسول ان الفاظ میں آتی ہے: اَبْغَضُ الْحَلَالِ إِلَی اللّٰہِ تَعَالَی الطَّلَاقُ (سنن ابو داؤد، حدیث نمبر 2178)۔ یعنی اللہ کے نزدیک حلال میں سب سے ناپسندیدہ عمل طلاق ہے۔ طلاق ایک ابغض (سب سے ناپسندیدہ) عمل کیوں ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ نکاح کا طریقہ اس لیے رکھا گیا تھا کہ انسان نکاح کے ذریعے اپنی تربیت کا کورس مکمل کرے ۔ وہ کورس یہ ہے کہ موجودہ دنیا کے بارے میں خالق کا نقشہ تخلیق یہ ہے کہ آدمی اس راز کو جانے کہ اختلاف کو پنچ کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ زندگی میں لازمی طور پر اختلافات پیش آتے ہیں۔ یہ اختلافات اس لیے نہیں ہیں کہ آدمی لڑنا بھڑنا شروع کردے۔ بلکہ اس لیے ہیں کہ آدمی پر امن انداز میں ان کو پنچ (manage) کرے ۔ یہ اختلافات کسی کی سازش کی وجہ سے نہیں ہیں، بلکہ وہ نظام فطرت کا لازمی نتیجہ ہیں۔ ان اختلافات کے بارے میں یہ مطلوب نہیں ہے کہ آدمی ان سے لڑنا شروع کردے یا ان کو برائی (evil) سمجھ کر شادی کے بارے میں منفی رائے قائم کرلے ۔ بلکہ آدمی کی ساری پلاننگ اس بنیاد پر ہونا چاہیے کہ جو شادی ہوگئی، اس کے ساتھ اس کو نباہ کرنا ہے۔ کوئی دوسرا آپشن اس کے لیے ممکن نہیں۔ شادی کا مقصد زندگی کی خوشی حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ یہ ہے کہ زندگی کو سمجھ کر انسان مثبت انداز میں اس کی تعمیر کرے۔ ایسی تعمیر جو پوری انسانیت کے لیے مفید ہو۔ شادی دو انسانوں کے درمیان اجتماع کا نام نہیں ہے، بلکہ شادی ایک سماجی ذمے داری ہے۔ شادی سماج کے عمومی عمل کا ایک حصہ ہے۔ شادی مستقبل کی منصوبہ بندی ہے، نہ کہ وقتی طور پر

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader