Urdu book · حکمتِ اختلاف

مقدمہ

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

وسعتِ نظر کے ساتھ برتا جائے تو یہ عمل ڈیولپمنٹ، فکری ترقی اور سچائی کی تلاش میں سب سے زیادہ مددگار بن جاتا ہے۔ علم کی دنیا میں جتنی بھی پیش رفت میں، ریپ، میں، اور پچاس میں ہوئی، وہ اسی فکری تنوع اور اختلافِ رائے کی علم کی دنیا میں بھی پیش رفت ہوئی ہے، وہ اسی فکری تنوع اور اختلافِ رائے کی بنیاد پر ممکن ہوئی۔ اختلاف ہمیں نئی جہات سکھاتا ہے، تعصبات کو توڑتا ہے اور حقیقت کی گہرائی تک پہنچنے کے لیے بصیرت عطا کرتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ”حکمتِ اختلاف: ضرورت، اہمیت اور دائرہ کار“ دراصل مولانا وحید الدین خاں صاحب کے ان مضامین، سوال و جواب اور اقتباسات کا مجموعہ ہے، جو انہوں نے ماہنامہ الرسالہ میں شائع کیے یا اپنے سفرناموں اور ڈائریوں میں قلم بند کیے۔ مولانا نے اس اہم اور نازک موضوع پر نہایت متوازن، دلائل سے بھرپور اور حقیقت پسندانہ انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کتاب کو اختلاف جیسے حساس موضوع کو صحیح زاویے سے سمجھنے، اور اس کے مثبت و تعمیری پہلو کو عام کرنے میں ایک مشعلِ راہ بنائے۔ آمین ڈاکٹر فریدہ خانم (چیف ایڈیٹر) مولانا فرہاد احمد (ایڈیٹر) ڈاکٹر ثانی اثنین خان (ناشر)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page