حکمتِ اختلاف
Urdu book, p. 72
By Maulana Wahiduddin Khan
(divine consciousness) کو اسپرٹ کا درجہ دیا گیا ہے، اور عبادت، اخلاق اور معاملات کے شعبوں میں اصولی طور پر تنوع کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اسلام ایک مبنی بر وحی مذہب ہے۔ اسلام کے نقشے میں اسی اصول کو اختیار کیا گیا ہے۔ علم کی دو قسمیں علم کی دو قسمیں ہیں - ایک وہ علم جس کا تعلق انسانی فکر اور انسانی زندگی سے ہوتا ہے۔ ایسے علم کو اصطلاح میں علم انسانی (humanities) کہا جاتا ہے۔ دوسرا علم وہ ہے جس کا تعلق مادی شعبہ سے ہے۔ ایسے علوم کو سائنسی علوم کہا جاتا ہے۔ دونوں قسم کے علم کے مطالعے کے طریقے الگ الگ ہیں۔ ایک علم کے طریقے کو دوسرے علم کے معاملے میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ مثلاً سائنسی علوم کی بنیاد ریاضیات (mathematics) پر ہے۔ ایسے علوم میں قطعی استدلال یا ناقابل انکار استدلال ممکن ہوتا ہے۔ ان کو دو اور دو چار کی طرح ثابت کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے سائنسی علوم میں اختلاف نہیں پایا جاتا۔ سائنسی علوم میں یہ ممکن ہوتا ہے کہ کسی موضوع پر مختلف اہل علم کا اتفاق رائے حاصل کر لیا جائے۔ مگر علم انسانی (humanities) میں اس قسم کا ریاضیاتی استدلال ممکن نہیں۔ اس لیے علم انسانی کے معاملے میں لازمی اتفاق رائے بھی ممکن نہیں۔ دونوں قسم کے علوم میں اس فرق سے ایک اہم اصول معلوم ہوتا ہے، وہ یہ کہ جو شخص علم انسانی یا مذہب کے معاملے میں یقین کا درجہ حاصل کرنا چاہئے، اُس کو یہ توقع نہیں رکھنا چاہئے کہ یہاں سائنسی علوم کی مانند ریاضیاتی استدلال ممکن ہو جائے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader