Urdu book · انسان کی منزل

روحانی ترقی

Urdu book, p. 115

By Maulana Wahiduddin Khan

روحانیت دراصل ایک ذہنی سفر ہے، ایک ایسا سفر جو آدمی کو مادیت سے اوپر اٹھا کر معنویت تک پہنچا دے۔ یہ سفر داخلی سطح پر ہوتا ہے۔ دوسرے لوگ بظاہر اس سفر کو نہیں دیکھتے لیکن مسافر انتہائی گہرائی کے ساتھ اس کو محسوس کرتا ہے۔ روحانیت انسان کو انسان بناتی ہے۔ جس آدمی کی زندگی روحانيت سے خالی ہواُس ميں اور حيوان ميں کوئی فرق نہيں۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page