Urdu book · انسان کی منزل
سچائی — ایک مطالعہ
Urdu book, p. 13
By Maulana Wahiduddin Khan
حیثیت سے جانے تو وہ مطلق مفہوم میں یقین کر سکے کہ وہ اسی کی پراپرٹی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو انسان ہر چیز کے بارے میں غیر یقینیت (uncertainty) میں مبتلا رہے گا۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان غیر یقینیت میں نہیں جی سکتا۔ یہ حقائق واضح طور پر بتاتے ہیں کہ مطلق کا تصور انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔ اس کے برعکس یہ سمجھنا فطری تقاضے کے خلاف ہے کہ اس دنیا میں کوئی چیز مطلق نہیں۔ سچائی کو مطلق نہ سمجھنا گویا یہ کہنا ہے کہ میں کسی چیز کے برحق ہونے پر یقین نہیں رکھتا۔ اس قسم کے کسی تصور کو لے کر کوئی آدمی صرف متشلک (sceptic) بن سکتا ہے، اور متشلک بننا کسی بھی انسان کے لیے قابلِ عمل پوزیشن نہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader