مثبت شخصیت کی تعمیر
Urdu book, p. 39
By Maulana Wahiduddin Khan
کر سکے اس کو پیش آنے والے تمام منفی آئٹم اس کے لاشعور کے خانے میں صرف منفی آئٹم کے طور پر جگہ پائیں گے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اس کی پوری شخصیت ایک منفی شخصیت بن جائے گی ۔ انسان جو بھی عمل کرتا ہے، خواہ وہ اس کی سوچ ہو یا وہ اس کا قول ہو یا وہ اس کا عمل، سب کچھ اس کے لاشعور کے تحت ہوتا ہے۔ کوئی انسان اپنے شعور کے کم اور اپنے لاشعور کے زیادہ تابع ہوتا ہے۔ جس انسان کا لاشعور منفی آئٹم کا ذخیرہ بن جائے ، اس کے تمام اقوال و اعمال منفی نوعیت کے ہوں گے۔ اس کے برعکس ، جس انسان کا لاشعور خود تعمیری کے نتیجے میں مثبت آئٹم کا ذخیرہ بنا ہوا ہو ، اس کے تمام اقوال و اعمال صحت مند اور مثبت انداز کے حامل ہوں گے ۔ حق کی تلاش یا حق کی یافت دونوں ہی مثبت شخصیت کا فعل ہیں ۔ یہ دراصل مثبت شخصیت ہے جس کے اندر تلاش حق کا اعلیٰ جذبہ جاگتا ہے۔ اور یہ مثبت شخصیت ہی ہے جو اپنی سلامتِ فکر کی بنا پر آخر کار حق کی یافت کے مرحلے تک پہنچتی ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader