This God does not exist
Urdu book, p. 47
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے، یہی انسان کی جدوجہد کا سب سے بڑا نشانہ ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو انسانی زندگی کو بامعنی بناتی ہے۔ جس انسان کی زندگی اس دریافت سے خالی ہو وہ بلا شبہ سب سے بڑا مفلس ہے، خواہ بظاہر اس نے مادی چیزوں کا ڈھیر اپنے گرد اکٹھا کر لیا ہو۔ خدا کی دریافت سے مراد بر تر سچائی (higher truth) کی دریافت ہے۔ اور اس برتر سچائی کی دریافت اور اس سے تعلق قائم کرنا ہی وہ چیز ہے جو انسان کی زندگی کو بامعنی بناتی ہے۔ یہ دریافت نہیں تو زندگی بامعنی بھی نہیں ۔ مزید سنگین بات یہ ہے کہ کسی انسان کو یہ موقع صرف قبل از موت مدت حیات میں ملتا ہے۔ بعد از موت کی مدت حیات میں کسی انسان کو یہ موقع ملنے والا نہیں ۔ انسان کے لیے اُس کے خالق کا بنایا ہوا قانون یہ ہے ۔ موت سے پہلے کی زندگی میں کرنا ، اور موت کے بعد کی زندگی میں اُس کا انجام پانا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader