Urdu book · انسان کی منزل

جنت کا استحقاق

Urdu book, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

کرے ۔ مگر انسانی دماغ کا یہ معجزاتی کارخانہ موجودہ زمانے میں اپنا کام بہت کم کر پا رہا ہے۔ اس محرومی کا سبب یہ ہے کہ آج کے انسان کے پاس اپنے جسم کے تقاضے پورا کرنے کا وقت ہے مگر اس کے پاس اپنے ذہن کے تقاضے پورا کرنے کا وقت نہیں۔ آج کا انسان اعلی حقائق پر سوچنے سے معذور ہے۔ آج کے انسان کے پاس کتابوں کے مطالعے کا وقت نہیں ۔ حالاں کہ کتابوں کے مطالعے کا مطلب ہے تاریخ کے اعلیٰ انسانوں کی صحبت میں بیٹھنا اور ان سے تبادلہ خیال کرنا اور اس طرح اپنے ذہنی ارتقاء (intellectual development) کا سامان کرنا ۔ زیر نظر کتاب کا مقصد اسی ضرورت کی طرف انسان کو متوجہ کرنا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنے وجود کے جسمانی حصے کی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ اپنے وجود کے دوسرے حصے کے تقاضے بھی پورے کرے۔ دونوں اعتبار سے وہ اپنی شخصیت کو ترقی یافتہ شخصیت (developed personality) بنانے کا اہتمام کرے۔ وہ اپنی ہستی کے پوٹنشیل کو پوری طرح واقعہ بناسکے۔ نئے دہلی ۲۵ نومبر ۲۰۰۵ وحید الدین

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page