Urdu book · انسان کی منزل

اسپرچولٹی اور اسپرچول ڈویلپمنٹ

Urdu book, p. 96

By Maulana Wahiduddin Khan

اسپرچولٹی اور اسپرچول ڈویلپمنٹ ماں کو عام طور پر محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ حالاں کہ زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ ماں لاڈ پیار (pampering) کی علامت ہے نہ کہ محبت کی علامت۔ لاڈ پیار صرف ایک جذباتی تعلق کا نام ہے۔ جبکہ محبت ایک اعلیٰ انسانی صفت ہے۔ مگر لاڈ پیار اور محبت میں فرق نہ کرنے کی بنا پر ماں کو ہزاروں سال سے محبت کی علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماں کو صرف اپنے بیٹے سے محبت ہوتی ہے۔ عام انسانوں کے لیے ماں کے سینے میں محبت کے جذبات نہیں پائے جاتے ۔ یہی معاملہ روحانیت (spirituality) کا ہے۔ روحانیت میں انسان کی مشغولیت معلوم طور پر پانچ ہزار سال سے بھی زیادہ ہے۔ مگر ابھی تک روحانیت کا علم ترقی نہ کرسکا۔ اس کا سبب روحانیت کا غیر واضح تصور ہے۔ روحانیت کو عام طور پر مبنی بر قلب (heart-based) علم سمجھا جاتا ہے۔ جب کہ روحانیت دوسرے علوم کی طرح، مبنی بر ذہن (mind-based) علم ہے۔ ایسی حالت میں روحانیت کا علم ترقی نہیں کرسکتا تھا، کیوں کہ اُس کو معلوم ہی نہ تھا کہ روحانیت کا پوائنٹ آف ریفرنس حقیقتاً کیا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے روشنی کا مطالعہ کرنے والے لوگ مون لائٹ کو روشنی کا سرچشمہ سمجھ کر روشنی کا مطالعہ کریں۔ ایسے لوگ ہزاروں سال کی محنت کے باوجود روشنی کی حقیقت سمجھنے سے محروم رہیں گے۔ کیوں کہ انھوں نے غلط طور پر روشنی کا منبع چاند کو سمجھ لیا، حالاں کہ روشنی کا منبع سورج تھا۔ روحانی ترقی (spiritual development) دراصل فکری ترقی (intellectual development) کا دوسرا نام ہے۔ اصل یہ ہے کہ ہماری اس دنیا میں بنیادی طور پر دو چیزیں ہیں شعور اور مادہ۔ شعور کی ترقی کا نام فکری ترقی یا روحانی ترقی ہے، اور مادی ترقی کا نام میٹریل ترقی یا ورلڈلی ڈویلپمنٹ ہے۔ اس دنیا کے پیدا کرنے والے نے یہاں بنیادی طور پر دو چیزیں پیدا کی ہیں ۔ ایک، بے روح دنیا، جس کو مادی دنیا کہا جاتا ہے۔ اور دوسرے، ذی روح یا باشعور دنیا، جس کو انسان کہا جاتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page